پیوٹن نے یورپ کو دوستی کی پیش کش کر دی

ماسکو (ایچ آراین ڈبلیو) ٹرمپ نے جس طرح یورپ کا ہاتھ جھٹکا ہے اس کے بعد آج روسی صدر نے زیتون کی شاخ ہاتھ میں پکڑ کر یورپ کو مخاطب کیا ہے؛

پوٹن کا بیان یورپ سے زیادہ وائٹ ہاوس کو جھٹکا دے رہا ہے دیکھیں!

کروشین ٹیلی ویژن چینل 4 پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ایک حیرت انگیز بیان دیا

پوٹن نے یورپی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

“روس کبھی بھی آپ کا دشمن نہیں تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا!

ہمیں یورپی خام مال اور دولت کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارے پاس اپنی دولت اور خام مال وافر مقدار میں موجود ہیں۔ روس دنیا کا سب سے زیادہ وسائل رکھنے والا ملک ہے۔

ہمیں آپ کی زمین یا علاقے نہیں چاہئیں۔ نقشے پر دیکھیں، روس کتنا وسیع ہے۔ روس یورپ کے کل رقبے سے دوگنا بڑا ہے۔ ہمیں آپ کی زمین کی کیا ضرورت ہے، ہم اس کا کیا کریں گے؟

آپ یہ کیوں سوچتے ہیں کہ روس یورپ کا دشمن ہے؟ روس نے آپ کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟

کیا ہم نے آپ کو گیس اور خام مال کم قیمت پر فروخت نہیں کیا، اس قیمت سے بھی کم جس پر آپ کے ‘دوست’ آپ کو اب فروخت کر رہے ہیں؟ ہاں

کیا روس نے دوسری جنگِ عظیم میں 20 ملین جانیں نازیوں سے نجات کے لیے قربان نہیں کیں؟ ہاں

کیا روس نے کووڈ وبا کے دوران سب سے پہلے یورپ کی مدد نہیں کی؟ ہاں

کیا ہم نے یورپ کی مدد نہیں کی جب یہاں آگ اور قدرتی آفات آئیں؟ ہاں

روس نے آپ کے ساتھ ایسا کیا کیا ہے کہ آپ اسے اتنا ناپسند کرتے ہیں؟

روس آپ کا دشمن نہیں ہے، آپ کے اصل دشمن آپ کے اپنے رہنما ہیں، وہی جو آپ کو چلا رہے ہیں!”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں