سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل بھلوال کے گاؤں سالم میں فائرنگ کے دلخراش واقعے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق افراد کے نام:
نبیل مانگٹ
عثمان مانگٹ
ریاض مانگٹ
دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
* نوٹ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں نسل در نسل چلنے والی دشمنیاں ختم کرائے
ڈی پی اوز ایم پی ایز دیگر معاشرے کے بااثر صاحب رائے باعزت افراد اگر کوشش کریں تو یہ دشمنیاں اگر ختم نہیں ہو سکتیں تو کم ضرور ہو سکتی ہیں حکومت نے جو نیا محکمہ سی سی ڈی بنایا ہے اس کا ایک ٹارگٹ یہ بھی ہونا چاہیے کہ خاندانی و دیگر دشمنیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے
ایک قتل پوری انسانیت کا قتل ہے قیامت کی نشانیاں ہیں


