48

فائرنگ سے 3افرادقتل،ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی انوسٹی گیشن سے تھانہ پھلروان کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی-سرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا-ڈیڈ باڈیز کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے-

سرگودھا مقتولین میں ریاض بعمر 60 سال، عثمان بعمر 35 سال اور نبیل بعمر 17 سال سکنہ سالم شامل ہیں-سرگودھا ملزمان کی فائرنگ سے راحیل بعمر 24 سال بھی زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-سرگودھا مقامی پولیس نے کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-سرگودھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں-

سرگودھا وقوعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں-سرگودھا نامعلوم ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں