40

وزیرِاعظم کل جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کل جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کے لیے اہم موقع فراہم کرے گا۔ وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں