ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سہائی عزیز کی جانب سے افسران و جوانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سہائی عزیز کی جانب سے افسران و جوانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ٹریفک اضلاع کے ایس ایس پیز، اور ضلع ساؤتھ کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی میں فرائض کی انجام دہی کے ساتھ روزہ رکھنا جوانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور ان کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔

ٹریفک پولیس کے جوان شدید گرمی میں شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود رہتے ہیں تاکہ عوام اپنے گھروں میں پرسکون ماحول میں روزہ افطار کر سکیں۔ افسران و جوانوں کے ساتھ افطاری کا یہ اہتمام ان کے درمیان ہم آہنگی اور قربت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا، جو اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو تعریفی اسناد (CC-II) اور نقد انعامات سے نوازا۔

ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے حالیہ دنوں میں ریٹائر ہونے والے افسران کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جنہیں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ نے پرتپاک خیرمقدم کہا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں گلدستے پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں