ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)وہاڑی تھانہ سٹی فرنٹ ڈیسک سائلین کے لیے نایاب ہو گیا درخواستیں وصول کرنا کرایہ نامہ و دیگر ڈاکومنٹ اٹیسٹڈ کروانے والے سائلین تھانہ سٹی وہاڑی کاگیٹ بند دیکھ کر سخت پریشان بزرگ شہریوں خواتین و اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی آر پی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر تھانہ سٹی کو واپس شفٹ کرنے کامطالبہ شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی وہاڑی کو بغیر عوامی اگاہی کے تھانہ دانیوال میں شفٹ کر دیا گیاجس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سائلین اج بھی تھانہ سٹی وہاڑی کے بند دروازے کے سامنے بے یار و مددگار کھڑے نظر اتے ہیں معززین علاقہ بلال بھٹی ایڈووکیٹ مہراشفاق حاجی محمد انورو دیگر نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر تھانہ سٹی کو واپس تھانہ سٹی حدود اصل بلڈنگ میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-


