اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نان فائلر کے کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 1فیصد کرنے کی تجویزدی-سرکاری ملازمین کی قبل از ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کردی گئی- وفاقی کابینہ نے 10 وزارتوں کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کی منظوری دی-
45 حکومتی اداروں اور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی یا ختم ہونگے، وزیرخزانہ کے مطابق اسٹیٹ بنک کے ذریعے ترسیلات بھیجنے والے بیرون ملک پاکستانیوں میں سے 15 افراد کو ہر سال 14 اگست کو سول ایوارڈ دئیے جائیں گے- کارپوریٹ سیکٹر کیلئے نئے بجٹ میں ریلیف کا فیصلہ کرلیا-
سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا-جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی-ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کر دیا گیا-دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا-تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کر دیا گیا-
کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہوگئی-گزشتہ بجٹ میں 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی-دس مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کردیا-حکومت کا مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا-


