41

امریکا نے فلسطینوں کو امداد دینے والی 5 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور غزہ کے 5 خیراتی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے فلسطین کیلئے امداد جمع کرنے والے 5 خیراتی اداروں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔ امریکا نے پابندی کا شکار تنظیموں پر حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ امدادی اداروں کی تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ امریکا نے وارننگ دی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں