سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی(ایچ ر این ڈبلیو) سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔

عالمی سطح پر خریداری کے بڑھتے ہوئے حجم سے سونے کی مقامی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بنتے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت یک دم 46ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 988ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 30روپے کے اضافے سے 2لاکھ 69ہزار 204روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں