”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 4650گرام چرس،ہیروئن برآمد ہونے پر تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر یوسف شہزاد،سب انسپکٹر طارق محمود نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش لیاقت کو 14سو گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکرلیا۔ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر قمر زمان،اے ایس آئی وقاص احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2کلو چرس برآمد ہونے پر منشیات فروش مظاہر کو گرفتارکرلیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فرمان کو 1250گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع

اپنا تبصرہ بھیجیں