مکہ مکرمہ(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان حج مشن ان سات مشنز میں شامل ہے جنہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، اور پاکستان اس فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے بتایا کہ سعودی حکومت نے اس سال 88 ہزار 300 سرکاری حجاج سمیت مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی۔ انہوں نے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں پاکستانی حجاج کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حج 2026 کے ٹائم لائن کا اجراء اس لیے کیا گیا ہے تاکہ وقت سے پہلے تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شارٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 17 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔


