نارتھ کراچی ناگن چورنگی تجاوزات کے مسائل کا گڑھ بن گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ کراچی ناگن چورنگی تجاوزات کے مسائل کا گڑھ بن گیا، نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں عوام کو راستوں سے گزرنے میںمشکلات کا سامنا ہے۔ اعجاز پکوان، المدینہ برگر، گرین ایپل، دھلی شیر مال اور آس پاس موجود کیبن، پتھارے، ٹھیلے ،ہوٹلوں کی ٹیبلوں اور دیگر کی وجہ سے شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے اور رہی سہی کسر تباہ حال سڑکوں نے پوری کردی۔ یہ تجاوزات نہ صرف عوام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پریشانی کا سامنا کر رہی ہے بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی ایمبولینس اور فائربریگیڈ کے گزرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ بیوروکریٹس میں ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم، کے ایم سی انکروچمنٹ ڈائریکٹرصائم عمران، نارتھ کراچی ٹاو¿ن چیئر مین محمد یوسف ،نارتھ کراچی ٹاﺅن کے میونسپل کمشنر ایاز حمید بلوچ ،ناظم آباد ٹاو¿ن کے چیئرمین عاطف علی خان، ڈائریکٹر انکروچمنٹ ناظم آباد ٹاﺅن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ اورٹاﺅن میونسپل کمشنر ناظم آباد ٹاﺅن ڈی سی سینٹرل کے اہم رکن فیصل پٹنی کی جانب سے نا گن چورنگی سے اب تک کسی قسم انکروچمنٹ کو ہٹایا نہیں جاسکا جس پر شہریوں کی جانب سے کہا یہ جارہا ہے کہ کمشنر کراچی حسن نقوی ، ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم اور کے ایم سی انکروچمنٹ ڈائریکٹر صائم عمران نے چیف سیکریٹری سندھ عاصف شاہ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیئے شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال تباہ کی جا چکی ہے پتھارے اور تجاوزات مافیا سے کھانچے لے کر ان کو لگے رہنے دیا گیا جو کہ سراسر غلط ہے جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس ، فائربریگیڈ اور دیگر گاڑیاںکے گزر نے عوام کو مشکلا ت خاصہ سامنا رہتا ہے نارتھ کراچی ٹاﺅن ناگن چورنگی کی سڑکیں تباہ حال ہیں اور بارش کے بعد تو یہ حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ عاصف شاہ ،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، میئرکراچی مرتضی وہاب ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر سے اپیل ہے کہ کے ایم سی انکروچمنٹ ڈائریکٹر صائم عمران، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے اہم رکن اور سرکاری ملازم فیصل پٹنی، نارتھ کراچی ٹاﺅن کے انکروچمنٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر سے گزارش ہے کہ ناگن چورنگی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں گزرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں