ہری پور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایچ کیو ہسپتال سے زیر حراست ملزم کے فرار کا واقع ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا نوٹس-ڈیوٹی پر تعینات چار پولیس جوانوں کو معطل کر کے ایف آئی ار کے احکامات جاری۔
آج شام ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھینڈہ سے زیر حراست ملزم ناصر ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو چکما دے کر فرار ہو گیا ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان کی قیادت میں ضلع بھر میں ملزم ناصر کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں عمل میں لائیں گئیں ۔جو بعد ازاں دوران ناکہ بندی فروقیہ چیک پوسٹ پر ملزم ناصر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔


