پونےساتھ پولیا کےسیوریج پمپ کا دھوپ سے بچاؤکےلئےلگایا گیا چھپرا گرگیا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پونے ساتھ پولیا کے سیوریج پمپ کا دھوپ سے بچاؤ کے لئے لگایا گیا چھپرا گر گیا۔ اس چھپرے کو گرے ہوئے 1مہینہ ہو گیا واسا کی انتظامیہ کی طرف سے کوئ پرسان حال نہیں ہے۔

چھپرا گرنے کی وجہ سے پمپ پر کام کرنے لیبر بھی پریشانی کا شکار یہ چھپرا راستے کے بیچ میں گرنے کی وجہ سے لیبر کی آمدورفت کا راستہ بند ہوگیا۔

ایمرجنسی پولیا کے واسا پمپ 24گھنٹے گندا پانی نکالنے کا عمل جاری رہتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلا کر پانی نکلا جاتا ہے۔ 3شفٹوں میں اس پمپ پر کام ہوتاہے۔

واسا کے ملازمین کے لئے تنخواہوں کی رقم نہیں ہے۔ مینٹیننس کی رقم نہیں ہے ۔ ڈیزل کی پیمنٹ نہیں ہے۔

واسا کا حال اس گرے ہوئے چھپرے کی طرح ہے۔ ایس ڈی او کاشف غوری جو اس پمپ کے ایس ڈی او ہیں۔ ایسا لگتاہے۔ یہ ایس ڈی او پمپوں کا چکر بھی نہیں لگاتے۔ جو پمپ جس حال میں ہے اسی حال میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں