سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بجٹ 26-2025 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اپنا دوسرا بجٹ 26-2025 آج پیش کرنے جارہی ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن بڑھانے کی ابتدائی منظوری دے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز پیش کی جائیں گی، مہنگائی کے تناسب سے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کی تجویزہے جبکہ گزشتہ 2 ایڈہاک میں سے 1 ایڈہاک تنخواہوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں