آرمی پبلک اسکول صدہ میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد

لوئر کرم(ایچ آراین ڈبلیو)آرمی پبلک اسکول صدہ میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی ونگ کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام، ملی نغمے اور پرجوش تقاریر پیش کیں۔ شرکاء نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور اعتماد کو خوب سراہا۔

تقریب کے دوران شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا، جب کہ بہترین تدریسی خدمات پر اساتذہ کو بھی خصوصی اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ و اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں بلکہ تعلیم و تربیت کے معیار کو بھی بلند کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں