57

ملیر جیل سے فرار مزید 10 قیدی واپس پہنچ گئے،باقی قیدیوں کی تلاش جاری

کراچی(ایچ آراین دبلیو)ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے بھاگنے والے مزید 10 قیدی واپس جیل پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق واپس آئے قیدیوں کی تعداد 149ہوگئی جبکہ 65 اب تک مفرور ہیں۔سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل شہاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ قیدیوں کو گرفتار کیا گیا اور بعض رضاکارانہ طور پر واپس آئے ہیں۔ زلزلے کے دوران لانڈھی جیل ملیر سے 215 قیدی فرار ہوئے تھے۔ایک قیدی ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں