کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب
بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری
مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع بھی کیا، بلاول بھٹو زرداری’
اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا، بلاول بھٹو زرداری
صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی دہشتگردی ہو یا مسلح دہشتگردی سب کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری
وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سالہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
جس تفصیلات اور انداز کے ساتھ وزیراعلیٰ نے بریف کیا وہ قابل تعریف ہے، بلاول بھٹو زرداری
چیف ایگزیکٹو کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے صوبے میں کیا ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
میڈیا کو بھی یہ بتایا چاہیے کہ ایسا وزیراعلیٰ ہے جو نہ صرف پرفارم کرتا ہے بلکہ اس کا ویژن بھی ہے، بلاول بھٹو زرداری
کل صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، بلاول بھٹو زرداری
کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری
حقیقت میں یہ نیا ایشو نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
سندھ کے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم ہر دور میں یہ کیس لڑتے آ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد میں شکلیں تبدیل ہوئیں لیکن ہر حکومت میں یہی ایشو رہا، بلاول بھٹو زرداری
پی ٹی آئی کی حکومت نے دو کینال بنانے چاہے تو جام خان شورو اور نثار کھوڑو نے ان کا مقابلہ کیا، بلاول بھٹو زرداریْ
شہباز حکومت جب بھی کوئی ایسا منصوبہ آیا تو وزیراعلیٰ صوبے کی آواز بنے، بلاول بھٹو زرداری
ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے ، ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہی نکل سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
ہم چاہتے ہیں کہ بارانی علاقے بھی آباد ہوں لیکن پانی کی منصفانہ تقسیم 91 کے معاہدے کے مطابق بھی ہو، بلاول بھٹو زرداری
اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
اس صوبے کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ مجھ سے روزگار کا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
جتنے مطالبات ہیں اتنی گنجائش حکومت سندھ کے پاس نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
صوبائی حکومت سے ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ وہ ملازمتیں بروقت نہیں دیتے، بلاول بھٹو زرداری
سیلاب متاثرین کے گھروں کا منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کا منصوبہ بھی بنا، بلاول بھٹو زرداری
ہم نے اس منصوبے کے ذریعے کئی لاکھ ملازمتیں بھی پیدا کیں، بلاول بھٹو زرداری
ایک حکومت سندھ ملازمتیں پیدا کرتی ہے دوسرا نجی شعبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
ہم حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پارٹنرشپ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
ڈیجیٹل پلیٹ فارم ۔۔ آئی ورک فار سندھ ۔۔ کی ایپ شروع کی ہے، بلاول بھٹو زرداری
سندھ کے بےروزگار نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
سندھ کے لوگ بہت محنتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کامیابی تب ہوگی جب سب لوگ مل کر کامیاب ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری
پارٹی کے لوگ اور نجی شعبہ اس پلیٹ فارم کی تشہیر کرے، بلاول بھٹو زرداری
نجی شعبہ اس پورٹل پر رجسٹر ہو کر سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائے، بلاول بھٹو زرداری
حکومت کی معاشی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
مہنگائی میں اضافہ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافہ بھی ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری


