47

عید کی چھٹیوں پر گھرآئے سب انسپکٹرکونامعلوم افراد نے قتل کردیا

ڈی آئی خان(ایچ آراین ڈبلیو)عید کی چھٹیوں پر گھر آئے سب انسپیکٹر ملک سعداللہ کو گھر کے قریب ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا-پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ حدود تھانہ بند کورائی کے علاقے میں سابق اے او آئی سی / ڈی پی او آفس ڈیرہ سب انسپکٹر سعد اللہ اتراء (سکنہ کیچ) کو ذاتی دشمنی اور خواتین کے تنازع پر قریبی رشتے دار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق، مقتول اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا اور عید الاضحی کی چھٹیاں منانے کے لیے گھر آیا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقتول سعد اللہ اتراء کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں