82

اسلام آباد ؛ مسقط جانے والے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

اے ایس ایف کے عملے نے مسقط جانے والے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی –

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں