پاکستان کو چینی J-35 طیارے خریدنے کی پیشکش مل گئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کو چینی J-35 طیارے خریدنے کی پیشکش ملی ہے۔ اس خبر کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ رافیل بنانے والی کمپنیوں کے حصص نیچے آگئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان یہ جدید اسٹیلتھ فائٹر خریدتا ہے تو اس سے بھارت کے دفاعی پروگرام پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس پیشکش نے خطے کی دفاعی صورتحال پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں۔

پاکستان کو اگست میں J-35A ففتھ جنریشن طیارے ملنے کی توقع ہے اور پاکستانی پائلٹوں کی چین میں تربیت جاری ہے۔ ان طیاروں سے پاکستان ایئر فورس کو بھارت کے اندر گہرائی تک حملے کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ حالیہ پاک بھارت تنازع کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ایئر فورس کو عملاً گراؤنڈ کر دیا ہے۔ جب پاکستان ایئر فورس جلد ہی J-35 جیسے جدید فائٹر استعمال کرے گی، تو دیکھنا ہوگا کہ نئی دہلی اس چیلنج سے کیسے نمٹتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں