کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اسمبلی میں بلوچستان جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے پیش کردہ مذمتی قرارداد پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے ہونیوالا یہ واقعہ دراصل بہت بڑا سانحہ ہے تاہم اس واقعہ کوسوشل میڈیا پر جھوٹ کو سچ کرکے پیش کیا جاتا ہے ایسا ہے کہ سچ بھی شرما جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر داخلہ سندھ میں یہ سمجھتا ہوں کہ دہشتگردی کے ساتھ جنگ ایک جان جوکھم عمل کے مترادف ہے جس میں ہر لمحہ اور ہر پل مستعد اور تیار رہنا پڑتا ہے۔حالیہ دنوں میں ہمارے ہاں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں اور میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ دہشتگرد کا کوئی دین ایمان اور مذہب نہیں ہوتا یہ صرف اور صرف انسانیت،ملک اور سماج کے دشمن ہوتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان دہشت گردوں کو سپورٹ اور معاونت میں پڑوسی ممالک سے ملتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ واقعہ میں دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد استعمال ہوا تاہم اللہ کا شکر ہے بہت کم نقصان ہوا۔


