لاہور؛ کالعدم تنظیم ٹی/ٹی/پی کا ایک خودکش دہشت گرد گرفتار

‏لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) سی ٹی ڈی نے برکی روڈ پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی/ٹی/پی کے ایک خودکش دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

گرفتار دہشت گرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور میں ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔ سی ٹی ڈی نے موقع سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں