کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
وزیر داخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹر سائیکل چلانے والے کو 25 ہزار روپے چالان ہوگا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔
ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔


