نیوزی لینڈ(ایچ آراین ڈبلیو)رکن پارلیمنٹ لورا میک لیور نے پارلیمنٹ میں اپنی ایک جعلی تصویر دکھائی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اس نے کہا کہ اس نے خود AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف پانچ منٹ میں یہ تصویر بنائی تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ آج کل کسی کی بھی جعلی تصویر بنانا کتنا آسان ہے۔ لورا میک لیور نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہیں کہ کس طرح AI کے ساتھ بنائی گئی جعلی تصاویر خواتین خصوصاً نوجوان لڑکیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت کے بنائی گئی ایسی تصاویر کو غیر قانونی بنانے کے لیے موجودہ قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور اس کے خلاف موثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے-
57


