68

کیمیکل آکسیجن سلینڈرزآئل کے گودام میں آتشزدگی،آگ پر قابوپالیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ماڑی پور ٹرک بس اڈے کے قریب کیمیکل آکیسجن سلینڈرز اور آئل کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ-آگ نے مزید دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا-فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک گودام کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے-دو گوداموں پر آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری ہے –

فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں،گوداموں سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آنے کا سلسلہ جاری ہے-دھماکوں سے گودام کی چھت کا آدھا حصہ گرگیا-پولیس ، ٹریفک پولیس اور رینجرز جائے حادثے پر موجودہیں-ٹریفک پولیس نے ماڑی پور سے ہاکس بے جانےوالی سڑک کوبندکردیا-ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنےکےلئےہاکس بےسےماڈی پورآنےوالی سڑک پرٹریفک کوموڑدیا-ایک روڈ پر ڈبل لین ٹریفک چلنے ٹریفک کی روانی میں معمولی خلل ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں