54

سرکاری و غیر سرکاری ریکارڈ،کتب،خطوط آرکائیوز کا حصہ ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آرکائیوز کے عالمی دن پر صوبائی وزیر برائے آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا پیغام-آرکائیوز کے عالمی دن پر سندھ حکومت محکمہ آرکائیوز کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ آرکائیوز میں موجود تاریخی دستاویزات اور ریکارڈ قابل تعریف ہے۔سندھ آرکائیوزسندھ بھر میں ڈویزنل سطح پر ریکارڈ اور تاریخ کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم محکمہ ہے۔برٹش راج تحریک آزادی سمیت آج تک کا اہم سرکاری وغیرسرکاری ریکارڈ، نقشے، برٹش نہری نظام، تاریخی کتب، خطوط اور دیگرآرکائیوزکاحصہ ہیں۔

سندھ آرکائیوز اور برٹش لائبریری کو کنیکٹ کیا جارہا ہے تاکہ برٹش لائبریری میں موجود ریکارڈ تک رسائی آسان بنائی جاسکے۔سندھ کا اہم ریکارڈ ابھی بھی برٹش لائبریری میں موجود ہے۔آج کے دن کا مقصد عوام کو تاریخی محفوظ شدہ ریکارڈ حقوق اور شناخت کی بنیاد فراہم کرنے کی اہمیت سے روشناس کرایا جاسکے۔

سندھ آرکائیوز میں موجود ریکارڈ کو جدید ٹیکنالوجی سے محفوظ بنایا جارہا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ بھر میں موجود تاریخی ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں