کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیوٹرک اڈا ماڑی پورمیں کپڑے کےگودام میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہیں-فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹرکارپوریشن سےمدد طلب کرلی-سی ای او واٹر کارپوریشن نے کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی-واٹر کارپوریشن نے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے-
انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر برگیڈ اور ریسکیو سے رابطے میں ہیں-فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں-فائربریگیڈ کوآتشزدگی بجھانےکےلیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے-واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد کر رہا ہے-آتشزدگی پر قابو پانے تک واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے-


