کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا عبدالرحیم نے وجاہت علی عابدی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا-عید کے دوسرے روز بھی سہراب گوٹھ ٹاؤن سے آلائشیں نہیں اٹھائی جا سکی-
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کے بیان کے مطابق 30 فیصد ہی کام کیا گیا ہے-سہراب گوٹھ ٹاؤن میں ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے ورنہ بیماریاں جنم لے سکتی ہیں-سہراب گوٹھ ٹاؤن میں قائم تمام ہی سوسائٹی کے سامنے آلائشیں موجود ہیں اور ڈی کمپوز ہو رہی ہے-سہراب گوٹھ ٹاؤن میں آلائشیں ڈی کمپوز ہونے سے تعفن اُٹھنے لگا ہے-


