جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)المنظر پل کے قریب چار افراد کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں-جامشورو المنظر پل میں چار نوجوانوں کے پانی میں ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
یہ نوجوان تفریح کی غرض سے آئے تھے اور نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق، دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد کو موقع پر ہی بچا لیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق ہالی روڈ سے ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے نام درج ذیل ہیں:
علی حیدر ولد شبیر
عمر 14 سال
مدثر ولد سعید
عمر 20 سال
ریسکیو 1122 ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے


