42

بھکاری نےپولیس پر الزام عائدکردیا،7لاکھ روپے چھین لئے،بھکاری

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بھکاری نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے مجھ سے 7 لاکھ چھین لیئے-پلاٹ کی خریداری کے لیئے جا رہا تھا پولیس نے روک کر رقم چھینی۔بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بنک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا-25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔ عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاران کے خلاف مقدمے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں