49

ہالینڈ میں انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ،پاکستانی نژاد سبحان طارق کا شاندار کارنامہ

ہالینڈ(ایچ آراین ڈبلیو)کرکردا (Kerkrade) میں منعقد ہونے والے 35ویں انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ — 35th INTERNATIONAL YOUTH TOURNAMENT FC Kerkrade-West 2025 — میں پاکستانی نژاد نوجوان نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے 10 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں جرمنی سے آئی ہوئی ایک ٹیم میں جرمن نژاد پاکستانی گول کیپر سبحان طارق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا، اور انہیں “بہترین گول کیپر آف دی ٹورنامنٹ” کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ کرکردا شہر کے میئر نے خصوصی طور پر انہیں دیا، جو اس باصلاحیت نوجوان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر۔

سبحان طارق کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بچوں کے لیے ایک مشعلِ راہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

“یہ اعزاز میرے لیے بہت اہم ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کے پاکستانی نوجوان اپنے خوابوں کا پیچھا کریں اور محنت سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔”

سبحان کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں اور وہ اپنے ٹیلنٹ سے عالمی سطح پر نام کما رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں