غریب کی دلجوئی رب کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔علامہ شاہ عبد الحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اسلام ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے،رب العالمین کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے۔ دین عبا دت اور خدمت کا مجمو عہ ہے۔ انہوں نے حسینی الائنس کی جانب سے کھارادر میں سستا گوشت اسٹال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں غریب متوسط طبقے کی دلجوئی برکات و حسنات اور رب کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔۔ شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ زکوٰۃ غریبوں کا حق ہے یہ غربا ء پر ہی خرچ ہو نا چاہیے۔صدقہ و خیرات کرنے والے افراد کا وجود معاشرے کیلئے خیر کا با عث ہے۔ملک میں مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والا طبقہ پریشانی کا شکار ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ غربا ء اور ضرورت مند وں کی داد رَسی کرنا دینی و قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین عبادت اور خدمت کا مجمو عہ ہے،غربت اور بیروزگاری کے خا تمے کیلئے اسلام نے زکوٰۃ کی شکل میں غربت میں کمی کا جامع معاشی نظام فراہم کیا ہے،زکوٰۃ خالصتاً غریبو ں،مسکینو ں،یتیمو ں اور بیواؤں کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ ملک میں زکوۃ وصولی اورتقسیم کے نظام کو شریعت کے مطابق شفاف بنا یا جائے اور دیانتدارانہ طریقے سے یہ مال مستحقین تک پہنچنے لگے تو غربت کے خاتمے میں بہتر مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں ان کی مدد کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے علامہ بلال سلیم قادری،علامہ بلال عباس قادری،سید رفیق شاہ،سید سعد،سیدبلال ترابی و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں