58

پاک کالونی پولیس نے چھینے گئے مویشی برآمد کرلئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک کالونی میں پولیس نے عزیز آباد سے چھینے گئے مویشی برآمد کرلیے۔پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عزیز آباد سے چھینے گئے مویشی برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔واضح رہے کہ عزیز آباد کے علاقے سے چند روز قبل جانور چھینے گئے تھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اے آئی جی نے نوٹس لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں