53

غزہ سے تمام قیدی واپس لائیں گے، مردہ یا زندہ، نیتن یاہو

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے خان یونس میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بازیاب ہونے پر بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ دونوں قیدی حماس کے زیر قبضہ تھے اور اسرائیلی افواج نے انہیں ایک خفیہ آپریشن کے دوران بازیاب کیا، تاہم دونوں کی واپسی لاشوں کی صورت میں ہوئی۔ اسرائیلی حکام نے ان قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی، مگر ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد یرغمال بنائے گئے افراد سے تھا۔

نیتن یاہو کے اس بیان نے اسرائیلی سیاست اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ “مردہ یا زندہ” واپس لانے کا رویہ جنگی شدت پسندی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ اسرائیلی حامی حلقے اسے ریاستی عزم کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خان یونس میں جاریکارروائی کے باعث اب تک درجنوں شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں