کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و AIMکی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانی مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی سنت ابراہیمی کا قربانی کا درس دینے کے ساتھ جزبہ قربانی اور امت مسلمہ کے لئے ایک سبق ہے۔ مسلمان غزہ میں ہوں، کشمیر، انڈیا یا پاکستان میں جزبہ قربانی اور ملک و دین کی حفاظت کے لئے شہادتیں قبول کر رہے ہیں۔ اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مسلمانوں کو ہر جگہ فتح نصیب عطا فرمائے۔ پاکستان کی افواج ہمیشہ فتح حاصل کریں۔ پاکستان اسلامی ممالک کے لئے مشعل راہ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو اسوقت پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کو عالمی سطح پر عہدے ملنا عید الاضحی کا تحفہ اور پاکستان کی بہترین سفارت کاری ہے۔ بلاول بھٹو کی ذہانت پاکستان کے عظیم مقصد کے لئے سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ پوری قوم عید میں غزہ، کشمیر اور پاکستانی غریب عوام کو یاد رکھے اور انکو قربانی کا گوشت دے کر داد رسی کریں۔
50


