شوہرکےسامنےخاتون کاگینگ ریپ،ملوث دوسراملزم بھی مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک

حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث دوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا-ملزمان نے میاں بیوی سے بھی جنسی عمل کروایا، ویڈیو بنائی اور فرار ہو گئے، ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی-پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث دوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جب کہ گزشتہ روز گھناؤنے فعل میں ملوث گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ کا دوسرا ملزم لئیق عرف لئیقی بھی آج مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوٹ نانک کے قریب چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، ملزم لئیق نے اپنے دو ساتھیوں اکرام مانگٹ اور خاور کے ساتھ مل کر خاتون سے اس کے خاوند کے سامنے باری باری جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا تھا۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان کا چوتھا ساتھی چاند زیادتی کی وڈیو بناتا رہا، واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقہ میں ہوا۔ واقعے کا ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں