کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی میں تفتیشی اخراجات (Cost of Investigation) کی رقم کی تقسیم
آج مورخہ 14 مارچ 2025 کو ایس ایس پی اے وی ایل سی، کراچی نے ادارے کے 38 تفتیشی افسران کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تفتیشی اخراجات (Cost of Investigation) کی مد میں (5579990) پچپن لاکھ اناسی ہزار نو سو نوے روپے کے چیک اپنے دستِ مبارک سے تقسیم کیے۔
تفتیشی اخراجات کی رقم وصول کرنے والے افسران نے ایس ایس پی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض انتہائی محنت، دیانت اور جانفشانی سے سرانجام دیں گے اور انصاف کی راہ میں درپیش کسی بھی چیلنج یا قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔


