57

عید الاضحیٰ پر کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکی سمندری ہوائیں دن بھر چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کل سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ مرطوب موسم کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، تاہم شام اور رات کے اوقات میں سمندری ہواؤں کے سبب موسم میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں