کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)علاقے گلزار ہجری اسکیم تینتیس میں قائم سیوینگس ہوم مارٹ انتظامیہ کی بدمعاشیاں عروج پرآگئیں-مارٹ میں کام کرنے والی خاتون نےشاپنگ کیلئے آنےوالی خاتون کسٹمرکوشدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کی زوجہ ہیں-واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی-فوٹیج میں مارٹ انتظامیہ کی خاتون کو کسٹمر پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے-واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی-مارٹ انتظامیہ کی اپنی خاتون کو بچانے کی مسلسل کوشش-پولیس نے مارٹ میں کام کرنے والے دوافراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا-واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں-
53


