سخت شفاف ایکشن سےغیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ ممکن ہے،ڈائریکٹرایس بی سی اے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑوکی جانب سے دیانت دارانہ کارکردگی اورادارے کے وقار کے سلسلے میں جاری کاوشوں کے حوالے سے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلایاجائے گا، کڑی نگرانی، سخت شفاف ایکشن سے غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ اورمستقل سدباب ممکن ہے،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپورجاری مہم جاری ہے،ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں، عوامی شکایات سے متعلق ٹائم فریم میں اقدامات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ ان تاثرات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل فرحان قیصر نے ایس بی سی اے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا، جس میں سنگل ونڈو فیسلیٹی،ڈیمالیشن سیکشن،جنرل کمپلینٹ سینٹراورویجیلنس سیکشن کے ڈائریکٹرز،ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگرافسران سمیت پبلک ریلیشنزآفیسرنےشرکت کی،جبکہ رواں ہفتے کے دوران مسلسل مختلف شعبہ جات کادورکرکے کارکردگی کاجائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل فرحان قیصر نے دیگرذرائع ابلاغ سمیت سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارڈ یڈسطح پرکارروائیاں کی ہیں،جسکی مناسب تشہیرسے ناصرف عوامی سطح پر مثبت تاثرات رونماہوں گے بلکہ غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں اوراس میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بے خوفی کاخاتمہ بھی ہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیمالیشن ،ویجیلنس ڈائریکٹر اور پی آراو کو ہدایات دی کے ہر انہدامی عمل کی فوٹو اور وڈیو بناکر پی آراو کو بھیجی جائیں جسے سوشل میڈیا کے توسط عوامی آگاہی دی جائے جبکہ کمپلینٹ سیل بھی اسی طریقے سے اپنی کارکردگی کو اجاگر کرے،انہوں نے کہاکہ غیرقانونی قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں اوراسمارٹ کمپلینٹ سیل سے عوامی حلقوں سے زبردست پزیدائی ملی ہے،پورٹل پر درج شکایات کا بروقت ازالہ کیاجارہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی،جبکہ اس ضمن میں مثبت کارکردگی کی تشہیر ضروری ہے۔ اس دوران ویجیلینس کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی عمل کی ویجیلنس رپورٹ پیش کرنے کے بعد دوبارہ مجرمانہ تعمیراتی سرگرمی کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ انہدامی سائیٹ پرایک ہفتے تک نگرانی کاعمل جاری رکھاجائے بعدازاں متعلقہ ٹاؤن سیکشن ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل نے شعبہ جاتی کارکردگی اور وہاں موجودفیلڈسروے اور دیگر اسٹاف سے گفتگو میں کہاکہ ادائیگی فرائض میں عوامی خدمت اور دفتری ڈسپلن خاص طور پر پابندی اوقات کا خاص خیال رکھاجائے اس حوالے بدیانتی اور غفلت کو درگزر نہیں کیاجاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں