کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہوٹل سی وی یو گیسٹ ہاوس میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا-ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر اسد نامی شخص نے دفتر آنے کے بہانے بلایا اور میٹینگ کے بھانے سے ہوٹل سی ویو گیسٹ ہاوس میں دفتری میٹینگ کے لیے لے گیا-
گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر لڑکی اور لڑکے کا شناختی کارڈ لیے بغیر 208 روم نمبر کمرا دے دیا-ہوٹل سی وی یو گیسٹ ہاوس کے مالک آورنگ زیب اورعرفان ہیں-لڑکی کے ساتھ موجود اسد نامی لڑکے کو ( ہوٹل آئی ) میں بغیر اینٹری ڈالے کمرا دیا گیا-
ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض کا کہنا ہے کے لڑکی نابالغ ہونے کی وجہ سے معملہ چائلڈ پروٹیکشن کو جائے گا-ملزم اسد کو فل فور پولیس نے گرفتارکرکےلاکپ کردیا ہے-ہوٹل سی ویو گیسٹ ہاوس کے مالک آورنگ زیب کا کہنا ہے کے گیسٹ ہاوس میں نے زبانی طور پر عرفان کو کرایہ پر دیا ہے اصل مالک عرفان ہے-


