کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اجلاس کے بعد خطاب میں انھوں نے کہا کہ شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، طالبان سے رشتہ جوڑنے والوں کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا، گھس بیٹھئے دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔


