59

کچرےکوٹھکانےلگانےکیلئےشہری 1128 پررابطہ کرسکتے ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے شہروں میں صفائی کے انتظامات کی بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اہم سہولت کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عوامی شکایات کے اندراج کے لیے یوفون کے تعاون سے ہیلپ لائن سروس کا آغاز کیا ہے-

کچرے کو ٹھکانے لگانے یا صفائی کے مسائل کی صورت میں شہری 1128 پر رابطہ کرکے اپنا مسئلہ با آسانی درج کروا سکتے ہیں-سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے فعال رہے گی-سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن کے آغاز کا مقصد صوبے میں صفائی کے نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں