ڈی آئی خان(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیرہ اسماعیل خان میںنجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا ہوگئے-ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کےقریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں دو ماندہ پل کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعاقب کرکے 6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے-


