کراچی میں ٹرانس پوٹیشن کے منصوبے کو شرجیل میمن سے چھیننے کی کوشش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹرانس پوٹیشن کے منصوبے کو شرجیل میمن سے چھیننے کی کوشش، ایم کیو ایم کیا چاہتی ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم کو ایم ماضی میں اس شہر کی نمائندہ جماعت تھی مگر تازہ انتخابات میں عوام نے اسے مسترد کردیا تھا اور اسی لیے اس نے گزشتہ ایک برس میں اس شہر کے لیے کوئی ایسا کارنامہ انجام دینے میں دل چسپی نہیں دکھائی جو اگلے انتخاب میں ووٹرز کے سامنے پیش کرسکے لیکن حیرت انگیز طور پر کل وزیر اعظم سے 2025/26 کے بجٹ تجاویز پر ملاقات میں دو اہم مطالبات میں شہر میں ٹرانس پورٹ کا مطالبہ پیش کیاہے اور اس پر زور بھی دیاہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ کراچی کے شہریوں کو روایتی ٹرانس پورٹ مافیا سے نجات دلانے میں شرجیل میمن کی کوششوں کا اہم دخل ہے اور جس روز یہ منصوبہ شہر میں مکمل طور پر فعال ہوگیا اس کی شکل ہی بدل جائے گی اور عام آدمی خوب محظوظ بھی ہوگا جبکہ اس وقت بھی شہر میں کم تعداد میں ہی سہی جو جدید ٹرانسپورٹ نظر ارہی ہے وہ بلاشبہ پی پی حکومت کا تحفہ ہے ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ قبل ازیں اس شہر میں دھواں اڑاتی پرانی کھٹارا بسیں اس شہر کی سڑکوں پر دندناتی پھر رہی ہوتی تھیں جن سے ایک حد تک عوام کو چھٹکارہ حاصل ہوا ہے اور اب وہ ایئر کنڈیشنڈ خوب صورت بسوں میں سفر کرہے ہیں اگر اس مرحلہ پر ایم کیو ایم نے ایسی کوئی کوشش کی تو وفاق اور سندھ کی یا ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان کشمکش میں منصوبہ کھٹائی میں پڑ سکتاہے جس کے نتائج سے براہ راست کراچی کے شہری متاثر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں