کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن ( پی ایس پی ) نے ملیر جیل کا دودہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر کے ساتھ ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ، ریڈر ، انچارج لیگل برانچ بو ٹیم ممبرز بھی مو جود تھے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اور فرار قیدیوں، جیل اور جیل میں واقع مختلف دفاتر و بیرکس کا بھی جائزہ لیا۔ آ ئی جی پی صاحب سندھ کے احکامات کے تناظر میں اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تشکیل دی۔ اسپیشل ٹیم کو مفرور قیدیوں کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات دیے گئے۔ وقو عہ کا مقدمہ الزام نمبر 779/25 بجرم دفعہ 225/224/427/395/324/353 ATA7r/w /34 تھا نہ شاہ لطیف میں درج ہوا تھا۔


