کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کاروائیاں ، جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزہ پر بیرون ملک سفر کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ کر دئیے گئے، آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں عاطف آصف خان، محمد آصف، جمیل مسیح اور مایوون شامل ، ملزم عاطف آصف خان ساؤتھ افریقہ جا رہا تھا
امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کا ساؤتھ افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا
مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور تصدیق کے لیے سیکنڈ لائن آفس بھیجا گیا
سیکنڈ لائن آفس کے جدید فرانزک سسٹم نے ویزہ کے جعلی ہونے کی تصدیق کی
ایک اور کاروائی میں محمد آصف اور جمیل مسیح نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا
مسافروں نے جعلی دستاویزات پر سوڈان جانے کی کوشش کی
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایک ماہ قبل بھی بیرون ملک جانے کی کوشش کی اور آف لوڈ کیے گئے
مسافروں کے وزٹ اور ملازمت ویزا پر لگے پرمٹ نمبر ایک جیسے پائے گئے
ملزمان ارباز بھٹی نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھے
مذکورہ ایجنٹ نے 30 ہزار روپے فی کس کے عوض لاہور میں واقع پروٹیکٹر آفس سے لگوا کر دئیے
جبکہ عمان میں مقیم ندیم پاکستانی نامی ایجنٹ نے ان کے ٹکٹس اور ویزوں کا بندوبست کیا
مسافروں کے ویزہ پر لگی سوڈانی حکام کی مہر بھی مشکوک پائی گئی
جبکہ ایک اور کاروائی میں ماووون نامی مسافر کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا
مسافرمیانمر پاسپورٹ کے ذریعے میانمر جا رہا تھا
امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کا پاسپورٹ مشکوک پایا گیا
سیکنڈ لائن آفس نے مسافر کے پاسپورٹ مشکوک/ ٹمپرڈ ہونے کی تصدیق کی
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے تھانلا نامی ایجنٹ سے 15 ہزار روپے کے عوض حاصل کیا
مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے


