54

وفاقی وزیربحری امورجنید انوارچوہدری نےخواتین کے لیے پہلا کیفے کا افتتاح کر دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے خواتین کے لیے پہلا کیفے کا افتتاح کر دیا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خواتین کے لیے پہلے ‘لیڈیز کیفے’ کا افتتاح کردیا گیا۔ حکومت خواتین کی شمولیت اور بااختیاری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کیفے اس سمت میں ایک اہم عملی قدم ہے۔

لیڈیز کیفے ایک علامتی عمل نہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کی عملی اقدامات ہیں۔خواتین نیلی معیشت اور سمندری وسائل کے پائیدار انتظام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں بھی خواتین ماہیگیروں کی شمولیت سے معاشی اور ماحولیاتی ترقی ممکن ہے۔سرکاری اداروں میں صنفی مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں