66

(تھرڈ ایئر) کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز 12 جون سے شروع ہوں گے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (تھرڈ ایئر) کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ ناظم امتحانات، سید اختر علی شاہ کے مطابق، امتحانات میں صوبہ بھر سے 16 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے، جن کے لیے 90 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کر دیے گئے ہیں، امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان سندھ ٹیکنیکل بورڈ، زوہیب احمد خان کے مطابق، تمام پرچے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوں گے۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ، مشرف علی راجپوت کی ہدایت پر خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اصل ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ صبح 9 بجکر 30 منٹ پر امتحانی مرکز پر رپورٹ کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں